غریبوں سے زمین خالی نہیں کرائی جائےگی، وزیراعظم عمران خان
- جمعرات 28 / مارچ / 2019
- 6610
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے رہائشی اسکیم سےغریب فائدہ اٹھاسکیں گے اور اسکیم قبائلی علاقوں میں بھی لے کرجائیں گے، اسلام آباد میں پانچ سو ارب کی زمین خالی کرائی، غریبوں سے زمین خالی نہیں کرائی جائےگی۔
تفصیلات کے مطابق پچاس لاکھ گھروں کی تعمیرکیلئے پاکستان اورعالمی بینک میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہم نے 50 لاکھ گھر 5 سال میں بنانے کا فیصلہ کیا، پہلے پاکستان میں کسی نے اس طرح کا فیصلہ کیا، پاکستان میں ایک کروڑگھروں کی ضرورت ہے، ہم اسٹیٹ بینک کی مدد سے ہاؤسنگ اسکیم کی تیاری کررہےہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا ایک باریہ پراجیکٹ شروع ہوگیا تو اس میں ہرسال اضافہ ہوگا، درخت لگانے کا منصوبہ شروع ہوا تو پہلے دوسال انفرااسٹرکچرمیں وقت لگا، بعد میں 3سال کی ہماری رفتارکو عالمی اداروں نےسراہا ، ہماری پوری کوشش ہےکہ نجی سیکٹراس منصوبے میں حصہ لے۔
عمران خان نے کہا ہاؤسنگ ایساسیکٹر ہے جس سے 40صنعتیں منسلک ہیں، ایک غریب آدمی کے پاس کبھی پیسہ نہ آتاکہ گھربناسکے، اب تک صرف ایلیٹ کا پاکستان ہی بنا ہے کوئی بھی سیکٹر اٹھالیں، تعلیم ہو، رہائش ہو یا علاج سب کچھ ایک چھوٹے سے طاقتور طبقے کے لیے ہے۔
ان کا کہنا تھا یہ ایک ایسی رہائشی اسکیم ہے، جس سے غریب فائدہ اٹھاسکیں گے، ٹیکس ہم نہیں دیتے لیکن چیئریٹی میں ہم سب سے اوپر ہیں، جب ہم اسکیم شروع کریں گے تو لوگ ہمارے ساتھ تعاون کریں گے، اسلام آباد میں کون غریب اپناگھر بناسکتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا بناسہولتوں کےکچی آبادیاں ہیں جن کےلیےکوئی پالیسی نہیں، اشرافیہ اپنی آبادیوں کےگرد دیوار بناکر ان کو الگ کردیتی ہے، پاکستان میں فیصلہ کیا ہے کہ بلند عمارتوں میں رہائش کو فروغ دیاجائے، کوشش ہے زراعت کے لیے زمین دستیاب رہے۔
وزیراعظم نے کہا بناسہولتوں کےکچی آبادیاں ہیں جن کےلیےکوئی پالیسی نہیں، اشرافیہ اپنی آبادیوں کےگرد دیوار بناکر ان کو الگ کردیتی ہے، پاکستان میں فیصلہ کیا ہے کہ بلند عمارتوں میں رہائش کو فروغ دیاجائے، کوشش ہے زراعت کے لیے زمین دستیاب رہے۔