پرویز مشرف کی غداری کے الزام سے بریت کی درخواست
- جمعرات 28 / مارچ / 2019
- 5620
سابق صدرپرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں اُن کے وکیل سلمان صفدر نے خصوصی عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ قانون کے مطابق داخل نہیں کیا گیا۔
قانون کے مطابق سنگین غداری کی شکایت وفاقی حکومت داخل کرتی ہے. وفاقی حکومت کا مطلب ہے وفاقی کابینہ جبکہ پرویز مشرف کے خلاف شکایت کابینہ کی منظوری سے داخل نہیں کی گئی۔
اس سے قبل خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 2مئی کو بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دے دیا تھا۔
عدالت نے دفعہ 342 کا سوالنامہ پرویز مشرف کے وکیل کو دے دیا تھا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ پرویزمشرف 2 مئی کو پیش نہ ہوئے تو مزید حکم جاری کریں گے۔