پاکستان پر حملہ کرنے والے دشمن کو منہ کی کھانی پڑے گی: مہاتیر محمد
- جمعرات 28 / مارچ / 2019
- 6520
ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان آرمی کی صلاحیت اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر حملہ والا دشمن سخت نقصان اٹھائے گا ۔
مہاتیر محمد نےدورہ پاکستان کے بعد دیے گئے ٹی وی انٹرویو میں پاک فوج اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی کھل کر تعریف کی۔ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان آرمی اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے معیار اور کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک آرمی بہت مضبوط ہے۔ حملہ آور کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ دشمن کو پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے دو بار سوچنا ہوگا۔
ملائیشین وزیراعظم نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے پاکستان آرمی کتنی مضبوط ہے۔ پاکستانی میزائل ایٹمی ہتھیار بھی لے جاسکتے ہیں۔