طارق محمود مرزا کا نیا سفرنامہ’ دُنیا رنگ رنگیلی‘ شائع ہو گیا ہے
- منگل 02 / اپریل / 2019
- 22190
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم سفر نامہ نگار ، افسانہ نگار اور کالم نویس طارق محمود مرزا کا نیا سفرنامہ ’ دُنیا رنگ رنگیلی‘ شائع ہو گیا ہے۔ یہ سفرنامہ مشہور اشاعتی ادارے سنگِ میل نے شائع کیا ہے ۔جاپان ، نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ کی سیاحت پر مبنی یہ سفرنامہ بہت سی منفرد خصوصیات کا حامل ہے ۔ دلچسپ طرزِ تحریر، خوبصورت منظر کشی، منفرد معلومات، مختلف معاشروں کا تقابلی جائزہ ،سفر کے دلچسپ واقعات ،رنگا رنگ کردار اور ان کی کہانیاں اس سفرنامے کا حصہ ہیں ۔یہ طارق محمودمرزا کی چوتھی کتاب ہے ۔ اس سے پہلے اُنہوں نے’ خوشبوکاسفر(سفرنامہ)، تلاشِ راہ ( افسانوں کا مجموعہ) اور سفرِ عشق ( روداد سفرِ حج)لکھی ہیں جنہوں نے ادبی حلقوں میں بہت پذیرائی حاصل کی ہے ۔’ دُنیا رنگ رنگیلی‘ کی تقریبِ رونمائی عنقریب ڈنمارک، سویڈن، ناروے ، قطر، جاپان اور آسٹریلیا میں ہو گی۔