شمالی وزیرستان: لیویز چیک پوسٹ میں دھماکہ، 3 اہلکار شہید
- ہفتہ 27 / اپریل / 2019
- 7540
شمالی وزیرستان میں لیویز فورسز کی چیک پوسٹ میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوا میں نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ کے ساتھ بارودی مواد نصب کر رکھا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے میں لیویز کے 3 اہلکار امیر زمان، عبدالولی اور نامبوت موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔