آسیہ بی بی پاکستان سے چلی گئیں، کینیڈا آمد کی تصدیق
- بدھ 08 / مئ / 2019
- 5550
سپریم کورٹ سے توہینِ مذہب کے مقدمے میں بری ہونے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی بیرون ملک منتقل ہو گئی ہیں۔
دفتر خارجہ کے ذرائع نے میڈیابتایا ہے کہ ’آسیہ بی بی ملک سے جاچکی ہیں، وہ آزاد ہیں اور اپنی مرضی سے وہ اس سفر پر گئی ہیں‘۔ تاہم ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ آسیہ بی بی کس ملک گئی ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق آسیہ بی بی کا مقدمہ لڑنے والے وکیل سیف الملوک نے تصدیق کی کہ وہ کینیڈا پہنچ گئی ہیں۔
یاد رہے کہ آسیہ بی بی کو 9 سال قید میں رہنے کے بعد سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کو توہین مذہب کے الزام سے بری کیا تھا۔ فیصلے کے بعد آسیہ بی بی کو 7نومبر2018 کو ملتان کی خواتین جیل سے رہائی کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد میں کسی نامعلوم مقام پر پہنچا دیا گیا تھا۔
اس کے بعد سے اب تک حکام سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ان کی موجودگی پر کچھ بھی بتانے سے گریزاں رہے۔ البتہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے بی بی سی کو ایک انٹرویو میں یقین دلایا تھا کہ آسیہ بی بی جلد ہی ملک چھوڑ کر چلی جائیں گی۔