فوج کو سیاست سے جوڑنے سے پرہیز کیا جائے: پینٹاگون کا وائٹ ہاؤس کو انتباہ

  • سوموار 03 / جون / 2019
  • 8040

امریکی حکومت کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ جاپان کے دوران آنجہانی امریکی سینیٹر جان مکین کے نام پر موجود بحری جہاز کو نظر سے پوشیدہ رکھنے کی کوشش پر پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس کو کہا ہے کہ فوج کو سیاست سے جوڑنے سے پرہیز کریں۔

امریکی دفاعی عہدیدار نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے قائم مقام دفاعی چیف پیٹرک شناہن بھی مستقبل میں اس قسم کے مسائل سے بچنے کے لیے فوج کو باقاعدہ طور پر رہنما اصول بھیجنے پر غور کررہے ہیں۔

پیٹرک شناہن نے بحریہ کی ای میل کی تفصیلات کی تصدیق کی گئی کہ وائٹ ہاؤس کا فوجی دفتر جان مکین جہاز کو امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ جاپان کے دوران نظر سے پوشیدہ رکھنا چاہتا تھا۔ امریکی بحریہ کی داخلی سطح پر کی گئی ای میل گذشتہ ہفتے منظرِ عام پر آئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے جان مکین کے ساتھ طویل عرصے سے اختلافات تھے۔ ان  کا کہنا تھا کہ انہیں اس درخواست کے بارے میں معلومات نہیں تھیں۔ البتہ انہوں نے کہا کہ ’کسی نے ایسا کیوں کہ انہیں محسوس ہوا کہ میں انہیں (جان مکین کو) پسند نہیں کرتا اور ان کا مطلب صحیح تھا'۔

امریکی صدر کے ساتھ سفر کرنے والے پیٹرک شناہن کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کروانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ اس ضمن میں مزید معلومات جمع کرنے کی ضرورت ہے کہ اصل میں یہ کیا ہوا ہے اور کن اراکین نے یہ کیا ہے۔

تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ کیا اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں لیکن دفاعی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پیٹرک شناہن سیاسی صورتحال سے بچنے کے لیے فوج کو واضح ہدایات بھیجنا چاہتے۔

اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ فوج کو کس طرح وی آئی پی ایونٹ کی حمایت کرنی ہے اور اس طرح کی سیاسی درخواستوں پر کس طرح ردِ عمل دینا چاہیے۔