بجٹ میں دفاعی اخراجات منجمد کرنے کا اعلان ہوگا
- ہفتہ 08 / جون / 2019
- 7230
نئے بجٹ میں ملک کے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ملک کی ابترمعاشی صورت حال کی وجہ سے بجٹ کو سابقہ مالی سال کی سطح پر برقرار رکھا جائے گا۔
عید کے روز وزیر اعظم عمران خان نے ایک توصیفی ٹوئٹ ہپیغام میں اس بات کی تحسین کی تھی کی پاک فوج رضاکارانہ طور پر بجٹ میں کمی پر رضامند ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ رقم قبائیلی علاقوں اور بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر صرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسی روز لائن آف کنٹرول پر فوجی دستوں سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ فوج ایک سال کے لئے دفاعی بجٹ منجمد رکھنے پر متفق ہوگئی ہے۔
تاہم دفاعی اخراجات کے بارے میں حتمی اعلان 11 جون کو پیش کئے جانے والے بجٹ میں کیا جائے گا۔ تاہم ملک کے دفاعی بجٹ کے اعداد و شمار سے فوج پر ہونے والے اخراجات کی مکمل تصویر سامنے نہیں آتی کیوں کہ ریٹائرڈ فوجیوں کی پنشن اور مراعات کے علاوہ مختلف عسکری منصوبوں کے مصارف اس میں شامل نہیں ہوتے۔
دفاعی بجٹ کو منجمد کرنے سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث حقیقت میں فوج کو پہلے سے کم وسائل دستیاب ہوں گے۔