مصر کے سابق صدر محمد مرسی وفات پاگئے

  • سوموار 17 / جون / 2019
  • 5400

مصر کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی کے دوران سابو صدر  67 سالہ محمد مرسی بے ہوش ہوگئے اور کچھ دیر بعد انتقال کر گئے۔

عدالت میں محمد مرسی کے خلاف جاسوسی کے مقدمے کی سماعت جاری تھی۔ عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وفات سے قبل محمد مرسی نے جج سے تقریباً 20 منٹ تک بات کی۔ اس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ اخوان المسلمین کے اہم رہنما محمد مرسی کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی مظاہروں کے بعد 2013 میں فوج نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔  تنظیم کے خلاف کریک ڈاؤن میں محمد مرسی اور کئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا تھا۔

وہ مصر میں کئی دہائیوں تک حکمرانی کرنے والے حسنی مبارک کی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کے بعد 2012 کے پہلے آزاد صدارتی انتخاب میں صدر منتخب ہوئے تھے۔ انہیں معزولی کے بعد کئی کیسز میں سزا کاٹ رہے تھے۔