کراچی: مشترکہ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک
- سوموار 24 / جون / 2019
- 4860
کراچی سائٹ سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب خدا بخش گوٹھ میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 2 فرار ہو گئے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کی تھی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ایس ایس پی ملیر کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔