اسٹیٹ بینک شرح سود میں ایک فی صد اضافہ کردیا

  • منگل 16 / جولائی / 2019
  • 3930

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرحِ سود میں ایک فی صد اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد شرحِ سود 13 اعشاریہ 25 فی صد ہوگئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران آئندہ دو ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک فی صد اضافے سے سود کی شرح 13 فی صد سے تجاوز کر گئی ہے اور اسٹیٹ بینک کے گورنر کے بقول شرح سود میں اضافے کی وجہ  سے قیمتوں میں اضافہ ہؤا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ رواں مالی سال افراط زر کی شرح 11 سے 12 فی صد رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی کے مالیاتی عدم توازن پر موجودہ اقدامات سے قابو پالیا گیا ہے۔