غیر ملکی سفیروں اور میڈیا نے ایل او سی کا دورہ کیا، بھارتی جھوٹ کا پردہ فاش

  • منگل 22 / اکتوبر / 2019
  • 4790

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے دعوے کو بے نقاب کرنے اور حقائق سے آگہی کے لیے غیر ملکی سفرا، ہائی کمشنرز اور میڈیا نمائندگان کو آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول  کے جورا سیکٹر کا دورہ کروایا اور اس موقع پر بریفنگ بھی دی۔

پاکستان میں متعین بھارتی ناظم الامور گورو اہووالیا غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ایل او سی کا دورعہ کرنے سے گریز کیا۔ ایل او سی کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سفرا کے ہمراہ وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا و سارک اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔

دوران سفرا و ہائی کمشنرز نے ان مقامات کا جائزہ لیا جنہیں بھارتی اشتعال انگیزی سے نقصان پہنچا تھا جبکہ ان ہتھیاروں کا بھی معائنہ کیا جو بھارتی افواج نے بلا اشتعال فائرنگ کے دوران شہری آبادی پر داغے تھے۔ اس دوران پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بریفنگ دی گئی۔

غیر ملکی سفارتکاروں کو پیشکش کی گئی کہ جہاں مرضی جائیں اور خود صورتحال کا جائزہ لیں۔ بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 2018 میں بھارت کی جانب سے 3038 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، جس میں 58 شہری شہید اور 319 زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ 2019 میں بھارت نے اب تک 2 ہزار 608 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے جس کے نتیجے میں 44 شہری شہید اور 230 زخمی ہوچکے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارتی فوج کے درمیان یہ فرق ہے کہ ہم فوجی اقدار پر عمل کرتے ہیں اور صرف بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں پابندیوں کو 79 دن ہوچکے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہوچکے ہیں کیونکہ سفارتی برادری ان کے پیچھے نہیں ہے۔ اس دورے میں غیر ملکی سفارتکار جورا بازار بھی گئے، جہاں وہ مقامی آبادی اور دکانداروں سے ملے اور انہوں نے خود دکانوں اور گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ ان علاقوں کے بارے میں بھارت لانچ پیڈز کا دعویٰ کررہا تھا جبکہ حقیقت میں یہ تمام شہری ہیں جنہیں بھارت کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ سفارتکاروں نے خود زمینی حقائق دیکھے اور پاکستان کی کاوشوں کو قابل قدر قرار دیا۔ پوری دنیا نے سچ دیکھ لیا۔ بھارتی جھوٹ بے نقاب ہوگیا اور اس کی قلعی کھل گئی۔ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے معصوم شہریوں کو شہید کیا اور املاک کو نقصان پہنچا کرکیمپس تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔ تاہم آج دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارتی آرمی چیف کا کیمپ تباہ کرنے کا تباہ کرنے کا دعویٰ بے بنیاد تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ کی اور لکھا کہ ’کیا خوب بھارتی ہائی کمیشن ہے جو اپنے آرمی چیف کے ساتھ ہی کھڑا نہیں ہوسکتا‘۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے عملے میں اخلاقی جرات نہیں کہ وہ پاکستان میں ساتھی سفرا کے ساتھ ایل او سی جائیں۔ تاہم غیر ملکی سفرا اور میڈیا کا ایک گروپ ایل او سی جارہا ہے تاکہ وہ زمینی حقائق دیکھ سکے۔