وزیراعظم کا بحرین پہنچ گئے، سول ایوارڈ وصول کریں گے

  • سوموار 16 / دسمبر / 2019
  • 6390

وزیراعظم عمران خان بحرین کے فرماں روا حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر  قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے بحرین پہنچ گئے۔

بحرین پہنچنے پر بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ نے ان کا استقبال کیا۔  وزیراعظم مانامہ کے الغدیبیہ کے شاہی محل پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی باضابطہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تارکین وطن ذوالفقار بخاری بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے 2 طرفہ تعلقات پر سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان کی اس دورے میں بحرین کے دوران وزیراعظم کی حکمران حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا دورہ بحرین ہے۔ وہ بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شریک ہورہے ہیں۔ عمران خان نے اس سے قبل سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ بھی کیا تھا، جہاں انہوں نے سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی تھی۔

بحرین کے دورے کے دوران عمران خان کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ  کنگ حمد آرڈر آف رینیسنس بھی  دیا جائے گا۔