کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے بڑھ گئی
- اتوار 12 / اپریل / 2020
- 4120
عالمی سطح پر متاثرہ مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 93 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد چار لاکھ پانچ ہزار ہے۔ سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں ہوئی ہیں۔ یورپی ممالک میں بھی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستان میں بھی صورتحال خراب ہودہی ہے اور مزید نئے کیسز سے متاثرین کی تعداد 5 ہزار 171 اور اموات 88 ہوگئی ہیں۔ پاکستان میں 11 اپریل کورونا وائرس مجموعی طور پر ملک میں 14 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد بھی 5 ہزار سے بڑھ گئی۔ 12 اپریل کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اتوار کو سندھ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید افراد متاثر ہوئے جبکہ اموات بھی ریکارڈ ہوئیں۔ جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 5 ہزار 171 ہوگئی جبکہ اموات 88 ہوچکی ہیں۔
سندھ میں اتوار کو بھی مزید 93 کیسز اور 2 اموات سامنے آئیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 39 کیسز سامنے آئے۔ بلوچستان میں بھی کورونا وائرس کا ایک مصد اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ادھر گلگت بلتستان او آزاد کشمیر مین کورونا وائرس کا ایک ایک کیس رپورٹ ہؤا۔
البتہ یہ امر امید کی کرن ہے کہ صحت یاب افراد کی تعداد بھی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مزید 264 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک ہزار 26 ہوگئی۔
نئے کیسز کے بعد ملک کے مجموعی اعداد و شمار کی روشنی میں صوبہ پنجاب 2464 کیسز کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ سندھ میں کیسز کی تعداد 1411 ہوچکی ہے۔ خیبرپختونخوا میں 697 افراد وائرس کا شکار ہیں۔ بلوچستان میں کیسز کی تعداد 229 جبکہ گلگت بلتستان میں 216 لوگ متاثر ہیں۔ اسلام آباد میں متاثرین کی تعداد 119 اور آزاد کشمیر میں یہ 35 ہے۔