کورونا وائرس کے حوالے سے مسلمانوں پر الزام تراشی نہ کی جائے: مائیک پومپیو
- جمعہ 24 / اپریل / 2020
- 4490
امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے مسلمانوں کو ’قربانی کا بکرا‘ بنانے اور ان پر الزام تراشی سے گریز کیا جائے۔
امریکی وزیر خارجہ نے رمضان المبارک کے آغاز پر ایک بیان میں متنبہ کیا ہے کہ یہ وائرس کسی عقیدہیا رنگ و نسل کو نہیں دیکھتا۔ اس لئے اس کے پھیلاؤ کے لئے کسی ایک عقیدہ یا اس پر عمل کرنے والے لوگوں کو نشانہ بنانا یا مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں ہوسکتا۔
اس دواران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک بیان میں رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا پیگام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اس ماہ کو تزکیہ نفس کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ میں ان سلامتی اور خوشی کے لئے دعا گو ہوں۔