دنیا میں چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دس لاکھ نئے مریض

  • اتوار 19 / جولائی / 2020
  • 4320

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 385 اور اموات 5 ہزار 587 ہوگئی ہیں۔  دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 42 لاکھ اور مرنے والے کی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار ہوچکی ہے۔

امریکہ میں ایک لاکھ 40ہزار اور برازیل میں 78ہزار افراد کووڈ۔19 سے  ہلاک ہوئے ہیں۔ گزشتہ 100 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں دس لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ایک روز میں کورونا کا شکار ہونے والوں کا نیا ریکارڈ قائم ہؤا ہے۔ ابھی وبا کی پہلی لہر جاری ہے۔ کا کہنا ہے کہ وائرس کی تباہ کاریوں کو روکنے کے لیے مؤثر

کورونا وائرس کا زیادہ زور امریکہ، بھارت اور جنوبی افریقہ میں ہے۔ امریکہ کی کئی ریاستوں نے، جہاں لاک ڈاؤن نرم کر دیا گیا تھا، مریضوں کی تعداد میں تیز اضافے کے بعد نئی پابندیاں لگا دی ہیں۔ یورپ میں عالمی وبا کے گراف میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ روزمرہ کی زندگی رفتہ رفتہ معمول پر آنی شروع ہو گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ تمام ملکوں نے سخت احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو کورونا وائرس کی وبا مزید پھیل جائے گی۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو بندشوں کے ایک مرحلے کے بعد مزید پابندیوں سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ جب تک وبا کی ویکسیسن دریافت نہیں ہوتی، سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر رپ عمل ضروری ہوگا۔