بھارت میں 37 ہزار نئے مریض، مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار ہوگئی

  • منگل 21 / جولائی / 2020
  • 4130

ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 96 ہوگئی ہے اور اس میں سے 5 ہزار 639 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ دنیا میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 47 لاکھ جبکہ ہلاکتیں 6 لاکھ 9 ہزار ہوچکی ہیں۔

پاکستان میں 2 لاکھ 8 ہزار 30 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے شکار 40 مریض دم توڑ گئے ہیں جب کہ 1013 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی کل تعداد 5639 ہو گئی ہے اور دو لاکھ 66 ہزار 89 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے دو لاکھ آٹھ ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بھارت میں اموات کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 37 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37 ہزار 148 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک دن میں اس وبا سے بھارت میں 587 مریض  ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ 55 ہزار 191 ہو گئی ہے۔ اب تک اس عالمی وبا سے ہلاکتوں کی کل تعداد 28084 ہو چکی ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اب تک سات لاکھ 24 ہزار 577 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جن کی شرح باسٹھ اعشاریہ سات دو فی صد بنتی ہے۔

دوسری جانب اسپین میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تین ہفتوں بعد کورونا کیسز میں تین گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔