کورونا وائرس: امریکہ میں ہلاکتیں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہوگئیں

  • جمعرات 30 / جولائی / 2020
  • 3710

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 52 ہزار 123 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جو ملک میں ایک روز میں وائرس کا شکار ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مزید 1461 مریض چل بسے جو 27 مئی کے بعد ایک روز میں ہلاکتوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔   اس طرح امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں  کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 45 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 123 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد سولہ لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 35 ہزار ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک روز میں کورونا وبا کے شکار مزید 775 مریض دم توڑ گئے۔

ریاست مہاراشٹر، کرناٹکا، تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور مغربی بنگال میں سب سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 15 لاکھ 83 ہزار 792 ہے جس میں سے دس لاکھ 20 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔  امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1461 مریض چل بسے، 27 مئی کے بعد ہلاکتوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔  کورونا وائرس سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد 90 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ برازیل نے کیسز اور ہلاکتوں میں اضافے کے باوجود غیر ملکی افراد پر سفری پابندی ختم کر دی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مزید 302 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ اس طرح یو اے ای میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 60 ہزار 223 تک جا پہنچی۔  پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 32 مریض چل بسے جب کہ ایک ہزار 114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں 723 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل اٹلی نے کورونا وائرس ایمرجنسی کی میعاد میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔ اٹلی کی کابینہ نے بدھ کو ایمرجنسی میں توسیع کی منظوری دی ہے۔ یورپ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی نے 31 جنوری کو ملک بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ اٹلی میں اب تک کرونا کے دو لاکھ 46 ہزار 776 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ وائرس سے 35 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔