یوم استحصال کے پیشِ نظر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا

  • سوموار 03 / اگست / 2020
  • 7480

5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سےیومِ استحصال منایا جائے گا۔ اس حوالے سے  وزارت مواصلات نے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔

آزادی ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کے موقع پر پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس ڈاک ٹکٹ کا مقصد کشمیریوں پر بھارت کے ظلم و بربریت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ پوری دنیا میں ڈاک کی ترسیل ہوتی ہے جس میں اس ٹکٹ کا استعمال کیا جائے گا۔ دنیا کے سفارتخانوں میں یہ ٹکٹ جائے گا، بین الاقوامی میڈیا، ملکی میڈیا اور عوام اس ٹکٹ کو استعمال کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ڈاک ٹکٹ میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو 365 روز مکمل ہونے کو اجاگر کیا گیا ہے اور اس میں بنی ہوئی زنجیر کشمیر کو پوری دنیا سے الگ کرنے کی نمائندگی کرتی ہے۔

 اس یادگاری ٹکٹ کے ذریعے بھارت کی سرکاری دہشت گردی کو نمایاں کیا گیا ہے جس کا نشانہ بوڑھے اور بچے بھی بن رہے ہیں۔