ملک میں عالمی اورعلاقائی پروازیں مکمل بحال کرنے کافیصلہ

  • جمعہ 07 / اگست / 2020
  • 5040

وفاقی حکومت نےملک بھر کے ہوائی اڈوں پرعالمی اورعلاقائی پروازوں کا آپریشن مکمل طور سے  بحال کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا  ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق 9 اگست کی رات 12 بجے سے ہوگا۔ سی اے اے حکام نےتمام ایئرلائنز کو سمر شیڈول کے مطابق آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات کر دی۔

سی اے اے کے مطابق تمام ایئرلائنز پرحکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد لازم ہوگا۔ انٹرنیشنل اورڈومیسٹک اور چارٹرڈ پروازیں بھی ایس او پیز کےمطابق آپریٹ ہوں گی۔