دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ نوے لاکھ تک پہنچ گئی
- جمعہ 07 / اگست / 2020
- 4240
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد اور اموات میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 89 لاکھ 83 ہزار 280 ہوگئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 7 لاکھ 11 ہزار 313 ہوچکی ہے۔
کورونا وائرس کے 60 لاکھ 98 ہزار 574 مریض اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں یا گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔ 65 ہزار 475 کی حالت تشویش ناک ہے۔ 1 کروڑ 21 لاکھ 73 ہزار 393 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا مریض اور ہلاکتیں اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 61 ہزار 607 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 49 لاکھ 73 ہزار 741 ہے۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے 97 ہزار 418 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 28 لاکھ 62 ہزار 761 تک جا پہنچی ہے۔
بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ کورونا سے 40 ہزار 772 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 67 ہزار 700 ہو گئی۔ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 14 ہزار 490 ہو گئیں جبکہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 66 ہزار 627 ہو چکی ہے۔
ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 9 ہزار 298 ہو چکی ہیں۔ اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 29 ہزار 877 رپورٹ ہوئے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 49 ہزار 698 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 56 ہزار 100 ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 17 ہزار 802 ہو گئی ہے جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 17 ہزار 483 ہو گئے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 364 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 184 ہو چکی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 20 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 824 تک جا پہنچی ہے۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ نہیں ہؤا۔ چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 528 ہے اور اموات کی تعداد 4 ہزار 634 ہے۔
پاکستان میں مسلسل کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے۔ شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 863 ہے اس وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 35 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک میں 19 ہزار 770 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 809 کی حالت تشویش ناک ہے۔ 2 لاکھ 56 ہزار 58 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔