نیب نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کی رسیدیں مانگ لیں
- جمعہ 07 / اگست / 2020
- 4240
قومی احتساب بیورو نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کی رسیدیں اوردیگر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ نیب نے مریم نواز سے اراضی خریدنے کے لیے دی گئی رقم ، ٹیکس اور ڈیوٹی سے متعلق بھی دریافت کیا ہے۔
نیب لاہور نے ہدایت کی ہے کہ مریم نواز 1440 کنال اراضی کی رسیدیں اوردستاویزات 11 اگست کو ساتھ لائیں۔ اس اراضی میں اگر کچھ فروخت کی گئی ہے تو اس کی تفصیلات بھی فراہم کریں ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز سے پوچھا گیا ہے کہ آیا یہ کمرشل استعمال میں ہے یا پھر اس پر کاشتکاری کی جا رہی ہے۔
نیب کے مطابق مریم نواز پررائے ونڈ میں انتہائی سستے داموں غیر قانونی اراضی خریدنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ شریف خاندان کی جانب سے بھی 2013 میں 3 ہزار 568کنال اراضی خلاف قانون خریدی گئی۔ سب سے زیادہ اراضی نواز شریف کی والدہ شمیم بی بی کے نام منتقل ہوئی جو 1936 کنال ہے ۔
نواز شریف اور شہباز شریف کے نام علیحدہ علیحدہ 12 ایکڑ اراضی منتقل ہوئی۔ زمین کی منتقلی میں بھی قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا۔ 2015 میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے ذریعے لاہور کا ماسٹر پلان تبدیل کروایا گیا۔ شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات روکنے کیلئے تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا۔