نیب عدالت نے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان بری کردیے

  • ہفتہ 12 / ستمبر / 2020
  • 5430

ایل ڈی اے سابق ڈائیرکٹر جنرل احد چیمہ کو ایل ڈی اے سٹی کیس میں بری کردیا گیا ہے۔ لاہور کی احتساب عدالت نے  احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔

احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ احتساب عدالت نے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی۔ جج جواد الحسن نے نیب کی انویسٹی گیشن بند کرنے کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں بری کر دیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے احتساب عدالت سے احد خان چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان پر ایل ڈی اے سٹی میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کرنے کا الزام تھا۔

سابق ڈی جی ایل ڈی اے کرپشن کیس میں ڈیڑھ سال گرفتار رہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے احد چیمہ کی ضمانت منظور کی تھی۔ احد چیمہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں  ہیں۔