12 اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی اسلام آباد منعقد ہوئی، جماعت اسلامی کا بائیکاٹ
- اتوار 20 / ستمبر / 2020
- 6740
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت مخالف حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے کثیر الجماعتی کانفرنس کچھ دیر میں وفاقی دارالحکومت میں ہورہی ہے۔ اجلاس سے سابق صدر آصف علی زرداری افتتاحی خطاب کیا۔ ان کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔
اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں پاکستان پیپلزپارٹی کی زیر قیادت ہونے والی اس کثیر الجماعتی کانفرنس میں پی پی رہنما شیری رحمٰن کے مطابق 12 جماعتوں کے نمائندے شریک ہیں۔ جماعت اسلامی نے اس کثیر الجماعتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔Skip اس کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، قومی وطن پارٹی (کیو ڈبلیو پی)، پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ)، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی-ایم)، جمعیت اہلحدیث اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما شریک ہیں۔
کثیرالجماعتی کانفرنس کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکا سے خطاب کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں خطاب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کے آغاز میں آصف زرداری سمیت تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
میزبان پیپلپزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کثیر الجماعتی کانفرنس میں پارٹی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ پارٹی کے دیگر رہنماؤں میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، نیر بخاری، نوید قمر، شیری رحمٰن، فرحت اللہ بابر، نفیسہ شاہ و دیگر بھی موجود ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کا وفد پارٹی صدر شہباز شریف کی قیادت میں کثیر الجماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچا۔ وفد میں مریم نواز، خواجہ آصف، احسن اقبال، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، امیر مقام اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔
دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین و رہنما بھی اس کثیر الجماعتی کانفرنس میں شریک ہیں۔