وزیراعظم نے وزرا کو غیر ضروری بیان بازی سے روک دیا

  • منگل 22 / ستمبر / 2020
  • 4900

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو غیر ضروری بیانات دینے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابنیہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ کوئی وزیر فضول بات نہیں کرے گا، اس کی کوئی ذاتی رائے نہیں ہوتی۔ عمران خان نے وزرا کو تاکید کی کہ کوئی بھی وزیر حساس مذہبی معاملات پر کوئی بات نہیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیر انسانی حقوق شیریں مزار سے متعلق کہا کہ وہ سب سے زیادہ بولتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر اسد عمر نے شیریں مزاری کے بعض بیانات پر بھی اعتراض کیا۔