افغانستان سے عجلت میں افواج کا انخلا غیر دانش مندانہ ہوگا: وزیر اعظم عمران خان

  • اتوار 27 / ستمبر / 2020
  • 5130

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دوحا مذاکرات کے نتیجے میں افغان جنگ خاتمے کے قریب ہے، افغانستان سےغیرملکی افواج کا عجلت میں انخلا غیردانش مندانہ ہوگا۔

امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ میں اپنے ایک مضمون میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ممکن ہے۔ اس وقت افغانستان اور خطے کے لیےامید کا سنہری موقع ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورافغانستان آپس میں جغرافیہ، ثقافت اور رشتوں سے جڑے ہیں۔ جب تک افغانوں بہن بھائیوں کوامن و سکون نصیب نہیں ہوگا پاکستان بھی حقیقی امن حاصل نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام طاقت کے ذریعے باہر سے تھوپا نہیں جاسکتا۔ صرف افغانستان کی قیادت اورافغانوں کی شمولیت سے ہی پائیدار امن ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات کا دور مشکل ہوسکتا ہے جس کے لیے تحمل اور مفاہمت کی فضا درکار ہے۔