انعام عالمی ادارہ برائے خوراک کو 2020 کا نوبل امن انعام مل گیا

  • جمعہ 09 / اکتوبر / 2020
  • 3900

ناروے کی نوبل کمیٹی نے سال رواں کا نوبل امن انعام اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈبلیو ایف پی کو یہ انعام تنازعات کا شکار علاقوں میں خوراک کی کمی پوری کرنے اور اس طرح  امن کی کوشش کرنےکے پیشِ نظر دیا گیا ہے۔ ناروے کی نوبل کمیٹی کے چیئرپرسن بیرٹ رائس اینڈرسن نے جمعے کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ عالمی سطح پر اتحاد اور کثیرالجہتی تعاون کی اس وقت جتنی ضرورت ہے شاید اس کی پہلے کبھی ضرورت نہیں تھی۔

نوبل انعام جیتنے والے ادارے 'ڈبلیو ایف پی' کو تقریباً 11 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم 10 دسمبر کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہونے والی تقریب میں دی جائے گی۔  خیال ہے کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے نوبل امن انعام کی تقریبات پہلے جیسئ شان و شوکت سے منعقد نہیں ہوسکیں گی۔

خوراک کا عالمی ادارہ سالانہ 88 ملکوں کے لگ بھگ نو کروڑ 70 لاکھ افراد کی مدد کرتا ہے۔ اور یہ بعض مشکل ترین اور جنگ زدہ علاقوں مٰن بھی خوراک کی فراہمی کے منصوبوں پر کام کررہا ہے۔