آرمینیا اور آذربائیجان مین جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا
- منگل 10 / نومبر / 2020
- 7350
آرمینیا اور آذربائیجان نے نیگورنو کاراباخ خطے کے خلاف لڑائی روکنے کے لیے معاہدہ ہوگیاہے۔ یہ معاہدہ روس کے تعاون سے ہؤا ہے۔ 2 ہزار افارد پر مشتمل روسی امن فوج سیز فائر کی نگرانی کرے گی۔
نیگورنوکاراباخ کو بین الاقوامی سطح پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے لیکن 1994 میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے اختتام کے بعد سے اس کا حکومتی انتظام آرمینیائی نسل کے مقامی افراد کے پاس ہے۔Skip اس تنازعہ پر متعدد جھڑپیں ہوچکی ہیں۔
آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینی نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ لڑائی کا خاتمہ ہمارے لوگوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ اس اعلان کے فوراً بعد ہی ہزاروں افراد اس معاہدے کے خلاف آرمینیا کے دارالحکومت یریوان کے مرکزی چوک پر پہنچے اور مطالبہ کرتے رہے کہ ’ہم اپنی زمین نہیں چھوڑیں گے‘۔
کچھ لوگ سرکاری عمارت میں بھی گھس گئے۔ معاہدے میں آرمینیا کی فوج سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اگرم کے مشرقی ضلع اور نیگورنو کاراباخ کی سرحدوں کے باہر کچھ علاقوں کا کنٹرول چھوڑ دے۔ اسے آذاربائیجان کی فتح سمجھا جارہا ہے۔
آرمینیا لاچین کے خطے سے بھی نکل جائے گا جہاں ناگورنو کاراباخ سے آرمینیا جانے کے لیے مرکزی شاہراہ ہے۔ معاہدے میں لاچین کوریڈور کو کھلا رکھنے اور روسی امن فوج کے زیر تحفظ رکھنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ روسی فوج پانچ سال کے لئے تعینات کرنے کا معاہدہ ہؤا ہے۔
اس معاہدے میں آذربائیجان کے مغربی علاقے نخسیوان اور آرمینیا کے درمیان موصالاتی نظام استوار کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔