گلگت بلتستان میں کسی پارٹی کو اکثریت نہیں ملی
- منگل 17 / نومبر / 2020
- 5670
گلگت بلتستان کے تمام حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جن کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔ لیکن کوئی پارٹی بھی اسمبلی میں اکثریت حاصل نہیں کرسکی۔
گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات کے سلسلے میں آخری حلقے جی بی اے 18 دیامر 4 تانگیر کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ بھی سامنے آگیا۔ حلقہ جی بی اے 18 دیا مر 4 تانگیر کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے گلبر خان 4 ہزار 59 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ملک کفایت الرحمٰن 3 ہزار 544 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 9 نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب رہی، 7 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ پیپلز پارٹی 3 اور مسلم لیگ نون 2 سیٹیں لینےمیں کامیاب ہو سکیں۔ جے یو آئی ف اور ایم ڈبلیو ایم کاایک ایک امیدوار کامیاب ہؤا ہے۔
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ان نتائیج کو ماننے سے انکار کی اہے۔