پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

  • جمعہ 20 / نومبر / 2020
  • 5410

کورونا کی دوسری لہر سے پاکستان میں اس کا شکار ہونے والے لوگوں کی تعداد میں اضافگہ ہورہا ہے۔ ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوچکی ہے۔ اموات کی تعداد 7 ہزار 561 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 738 کیسز سامنے آئے۔  36 افراد کوورنا کی وجہ سے جں بحق ہوئے۔  صوبہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 193 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 752تک پہنچ گئی۔

کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہر کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کا نوٹی فکیشن ایک دن میں جاری کردیا جائے گا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیرصدارت تمام ڈی سیز اور ڈی ایچ او کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری صحت کاظم جتوئی نے بھی شر کت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن کیا جائےگا۔

Skip

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 609 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ28 ہزار 893 ہوگئی۔ صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 15 مریض انتقال کر گئے تاہم محکمہ صحت پنجاب نے مارچ سے نومبر کے دوران کورونا وائرس مریضوں کے ڈیٹا کا آڈٹ کیا جس کے نتیجے میں صوبے میں اموات کی تعداد میں اضافی 292 ہلاکتوں کا اندارج کر دیا گیا۔