پاکستان میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے صدر مملکت نے یوم دعا کا اعلان کردیا
- جمعرات 03 / دسمبر / 2020
- 6460
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اموات اور کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ صدر عارف علوی نے وبا سے نجات کے لئے یوم دعا منانے کی اپیل کی ہے۔
حکام کی جانب سے دوسری لہر کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند ہونے کے باوجود عام طور سے حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزیاں نظر آرہی ہیں۔ ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 6ہزار 810 جبکہ 8 ہزار 205 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔
سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 499 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 39 افراد وائرس کے باعث لقمہ اجل بنے۔
اس دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس کے ملک میں تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر جمعہ 4 دسمبر کو ملک بھر میں یوم دعا منانے کا اعلان کیا ہے۔ ایوان صدر میں کورونا وائرس کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علما سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا ملک میں وبا کا دوسرا حملہ ہے۔ اس سے بچاؤ کے لئے یوم دعا منایا جائے۔
وزیر اعظم نے علما کے نام پیغام میں ان کے تعاون کی تعریف کی۔