بھارت سے خطے کے امن کو خطرہ، پاک افواج ہائی الرٹ

  • بدھ 09 / دسمبر / 2020
  • 5730

بھارت ایک مرتبہ پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کے لیے سر گرم ہوگیا ہے۔ اس وجہ سے پاکستان کی مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق  بھارت ایک مربتہ پھر خطے کے امن کو تباہ کرنے کیلئے سر گرم ہے۔ لداخ اور دو کلم میں ہزیمت کے بعد اندورنی اور بیرونی دباؤ سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔

اخبار نے معتبر ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  بھارت کسی بھی وقت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پلوامہ ڈرامہ کی طرز پر کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر کسی ایکشن کی تیاری میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان بارڈر ایکشن یا سرجیکل اسٹرائیک کا سہارا لے سکتا ہے۔

 بھارت اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، کسانوں کے احتجاج، مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے مظالم اور عالمی میڈیا اور اداروں کی تنقید سے توجہ ہٹانے کیلئے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی کوشش کر رہا ہے۔ اس لئے مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 اس سے  قبل 2016 میں بھی بھارت نے سر جیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ کیا تھا۔ 26فروری 2019 کو بھی بھارت نے ایک ایسے ہی ناکام آپریشن کی کوشش کی تھی۔ نئی دہلی حکومت بھارتی پنجاب میں جاری کسان تحریک سے بدحواس ہے۔ اندیشہ کے کہ اس ایک بار پھر خالصتان تحریک کو اُبھرنے کا موقع مل سکتا ہے۔