اپوزیشن سے مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے: فواد چوہدری

  • سوموار 14 / دسمبر / 2020
  • 3380

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے اب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے۔ یہ بیان گزشتہ روز لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے بعد سامنے آیا ہے۔

ایک ٹوئٹر بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن کے ان الزامات کو مسترد کیا کہ مینار پاکستان لاہور مین اپویزشن کے جلسہ سے قبل وہاں پانی بھر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پانی بھرا ہوتا تو وہاں لوگ کیسے جمع ہوتے۔

تاہم وفاقی وزیر کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن لاہور میں پاور شو دکھانے میں ناکام رہی ہے اور جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملاً اپنی موت مر گیا۔  فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود حکومت کو بہرحال اپوزیشن کو راستہ دینا چاہیے۔