پاکستان میں کورونا ویکسین دو ماہ تک ملے گی: عطا الرحمان

  • سوموار 14 / دسمبر / 2020
  • 3780

کورونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ  دو ماہ میں پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین ملنا شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ   امیر اور بڑے ممالک کمپنیوں کو ویکسین کے لیے پیسے دے چکے ہیں. چھوٹے ممالک کو ان کمپنیوں سے ویکسین کے حصول میں وقت لگے گا۔  واضح رہے حکومت پاکستان نے ویکسین کی خریادری کے لئے 250 ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔

ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ کورونا ویسکین حاصل کرنے کے لیے ہمیں خود کوشش کرنا ہوگی۔ آبادی کے تناسب سے ملک میں کورونا وائرس ویکسین کے حصول میں ابھی وقت لگے گا۔

اس دوران سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے  2 ہزار 362 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ مزید 36 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 40ہزار 487 ہے جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 832 تک پہنچ گئی ہے۔

اکتوبر اور نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی تھی۔ حکومت نے سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں جبکہ دسمبر میں بھی صورتحال پریشان کن ہے۔