انڈونیشیا میں نجی ایئرلائن کا طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد لاپتہ

  • ہفتہ 09 / جنوری / 2021
  • 5740

انڈونیشیا میں نجی ایئرلائن کا ایک طیارہ کا دارالحکومت جکارتہ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد لاپتہ ہوگیا ہے۔ طیارے سے رابطہ منقطع ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ جہاز میں 50 سے زائد افراد سوار تھے اور وہ مغربی کلیمنتان صوبے کے شہر پونٹیانَک جارہا تھا۔

قابل اعتماد ٹریکنگ سروس 'فلائٹ ریڈار 24' نے ٹوئٹر پر کہا  ہےکہ سری وِجایا ایئر کی پرواز ایس جے 182 کی بلندی میں جکارتہ سے اڑان بھرنے کے بعد تقریباً 4 منٹ بعد ایک منٹ سے بھی کم وقت میں 10 ہزار فٹ کی کمی آئی۔ ٹریکنگ ڈیٹا میں موجود رجسٹریشن تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والا بوئنگ 500-737 جہاز 27 سال پُرانا تھا۔

انڈونیشین ایئرلائن سری وِجایا ایئر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طیارے سے متعلق  تفصیلی معلومات جمع کی جارہی ہیں۔