امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا: وزیر اعظم
- بدھ 13 / جنوری / 2021
- 5290
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امن و امان کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔ کسی کو ملک کا امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ایک اجلاس میں امن و امان کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں بھی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزرا نور الحق قادری اور فیصل واوڈا بھی شریک ہوئے۔