انڈیا میں کورونا وائرس کی ’ڈبل میوٹنٹ‘ قسم کی دریافت

  • بدھ 24 / مارچ / 2021
  • 4520

انڈیا کی وزارت صحت کے مطابق  ملک کی 18 ریاستوں میں کورونا وائرس کی ایک نئی 'ڈبل میوٹینٹ ' قسم دریافت ہوئی ہے۔

 انڈین وزارت کا کہنا ہے کہ یہ 'ڈبل میوٹنٹ' قسم کا وائرس بڑی تعداد میں نہیں ملا ہے جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ آیا بعض ریاستوں میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے جواضافہ ہوا اس کا سبب کہیں یہ نئی قسم تو نہیں ہے۔

وزارت صحت کے بیان کے مطابق کورونا وائرس کی مختلف قسموں کے جینیاتی مرکب اور وبائی پہلوؤں کا مسلسل مطالعہ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ انڈیا میں کئی ریاستوں میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں اچانک تیزی آئی ہے۔

صرف گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 47 ہزار سے زیا نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وائرس سے متاثوہ 275 افراد کی جان گئی ہے۔