جائیداد کی خرید و فروخت پر ایف اے ٹی ایف پابندیاں

  • منگل 30 / مارچ / 2021
  • 5720

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط کے بعد ملک بھر میں موجود ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کو سرمایہ کاری کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے گزشتہ سال کی سرمایہ کاری کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بلوچستان، کے پی اور جنوبی پنجاب سرمایہ کاری کے لیے ہائی رسک شمار کیے جاتے ہیں۔

ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ہائی رسک علاقوں کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مانگا ہے۔  ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے ان علاقوں میں منظور اور مسترد درخواستوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے ریذیڈنٹس اور نان ریذیڈنٹس سرمایہ کاروں کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔