کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں دھماکہ، تین افراد جاں بحق

  • بدھ 21 / اپریل / 2021
  • 5420

کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرینا ہوٹل کے اندر دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہوٹل کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں میں آگ لگنے کے باعث ریسکیو عمل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

علاقے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔  جبکہ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے اور ریسکیو کا کام شروع کردیا  گیا ہے ۔