پنجاب میں کورونا کی مختلف اقسام کا اندیشہ

  • جمعہ 14 / مئ / 2021
  • 7670

ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق سوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام موجودہ ہیں جن میں برطانوی قسم غالب ہے۔

یہ رپورٹ پنجاب پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری (پی پی ایچ آر ایل) میں طبی اور صحت کے ماہرین اور وائرولوجسٹ نے تیار  کی ہے۔  تحقیق کے مطابق سانس کی شدید تکلیف والا سنڈروم  کووڈ 19 کا سبب بنتا ہے یعنی سانس کی  بیماری کو کووِڈ 19 عالمی وبا کی ذمہ دار ہے۔

تحقیق میں ہدف بنائے گئے افراد میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے مشتبہ کیسز شامل تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری کے وسط سے آخری ہفتے کے دوران پی سی آر پینل اسکریننگ کی بنیاد پر پنجاب کی 50 فیصد آباد میں ایس جین ٹارگٹ فیلیئر(ایس جی ٹی ایف) دیکھا گیا۔ 'بعدازاں ہم نے ایس جی ٹی ایف کے مصدقہ کیسز میں جی ٹی 75 فیصد سرکولیشن تک اضافہ دیکھا جو برطانوی وائرس کے مصدقہ کیسز کی تصدیق کا سبب بنا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ نوول تبدیلیوں کے علاوہ وائرس کی برطانوی  قسم کے کیسز دیکھے۔ وائرس عمومی طور پر وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور نئی اقسام بڑھتی رہتی ہیں۔ مثال کے طور پر حال ہی میں نائیجیریا اور ٹرپل انڈین قسم کی صورت میں ایک نئی قسم سامنے آئی ہے۔