علما کورونا ویکسی نیشن کیلئے خصوصی ترغیب دیں: صدر مملکت
- بدھ 02 / جون / 2021
- 3630
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زور دیا ہے کہ علمائے کرام مساجد میں نمازِ جمعہ کے موقع پر عوام کو کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے خصوصی ترغیب دیں۔
یہ بات صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علماء و مشائخ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی ہے۔ ملک بھر سے مختلف مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
صدر نے مزید کہا ہے کہ مساجد کے منبر اور محراب عوام کی تدریس کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران میڈیا، حکومت اور علما نے مل کر کام کیا۔