وزیراعظم عالمی اداروں کے فنڈز کا حساب دیں: بلاول بھٹو
- جمعہ 04 / جون / 2021
- 3640
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے حوالے سے عالمی اداروں سے ملنے والے فندز کا حساب دیا جائے۔ وزیر اعظم کو اس کا جواب دینا چاہئے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے آئی ایم ایف نے پاکستان کو سوا ارب ڈالر دئیے، وہ امداد کہاں خرچ ہوئی؟ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد دی۔ بتایا جائے کہ یہ فنڈ کن منصوبوں پر لگایا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا کہ عمران خان بتائیں کہ کورونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے انہوں نے ورلڈ بینک کے 200 ملین ڈالر کہاں خرچ کر دئیے ؟ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں پاکستانیوں نے جو اربوں روپے جمع کروائے، ان فنڈز کو کہاں خرچ کیا گیا ؟