اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
- بدھ 16 / جون / 2021
- 5010
متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین کی ملاقات میں ہوا۔
اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے لیے متحدہ اپوزیشن کا کمیٹی تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ روزنامہ جنگ کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر مشاورت کمیٹی کو عدم اعتماد کے لیے ٹاسک دیا جائے گا۔ اپوزیشن نے اسپیکر کی طرف سے 7 ارکان پر قومی اسمبلی میں داخلے کی بندش کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قائدین کا موقف ہے کہ جمہوریت کی تاریخ میں گزشتہ روز سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ سرکاری ارکان کے سامنے اسپیکر آئینی، قانونی، جمہوری اور پارلیمانی ذمہ داریاں انجام دینے میں مکمل نا کام رہے۔
اپوزیشن قائدین کا کہنا ہے کہ اسپیکر ہر رکن کا محافظ ہوتا ہے۔ اسد قیصر یہ فرض نبھا نے کے اہل نہیں ہیں۔ اپوزیشن نے قومی اسمبلی واقعہ پر یکساں نمائندگی کے ساتھ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔