افغانستان کے پڑوسی ممالک سے پناہ گزینوں کے لیے سرحدیں کھولنے کی اپیل
- جمعہ 20 / اگست / 2021
- 3670
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین یو این ایچ سی آر نے افغانستان کے پڑوسی ملکوں سے افغان مہاجرین کے لئے سرحدیں کھولنے کی اپیل کی ہے۔
ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ ملک چھوڑے نے کے خواہشمند لوگوں کی بڑی تعداد ایسا کرنے سے قاصر ہے۔ اگر انہیں باہر جانے کا راستہ نہ ملا۔ ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ یو این ایچ سی آر کی ترجمان شبیہ منتو نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کے تمام پڑوسی ممالک اپنی سرحدیں کھولیں تاکہ پناہ حاصل کرنے والے افغان افراد وہاں جا سکیں۔
جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر کو افغانستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے خدشات ہیں۔ بالخصوص خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں بہت زیادہ تشویش ہے۔
اس دوران البتہ برطانیہ کے وزیر دفاع جیمز ہیپی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ طالبان وہ نہیں جو پہلے افغانستان پر قابض ہوئے تھے۔ مجھے امید ہے کہ طالبان بدل گئے ہوں گے۔ توقع ہے کہ وہ بین الاقوامی بدنامی نہیں چاہیں گے اور اس بار ان کا رویہ مختلف ہوگا۔
برطانوی چینل آئی ٹی وی کے پروگرام ’گڈ مارننگ بریٹین‘ میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا: ’ہم نے طالبان کی اصلیت سے منہ نہیں موڑا لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ وہ ویسے نہیں ہوں گے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ ویسے نہیں ہوں گے۔‘
انھوں نے اعتراف کیا کہ انھیں اس بات پر دکھ ہے کہ برطانیہ افغانستان میں ان کے ساتھ کام کرنے والے ہر شخص کو نہیں نکال پائیں گے تاہم ان کی افواو کی کوشش ہوگی کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نکالنے کی کوشش کریں گے