ویکسین نہ لگوانے والے 30 ستمبر سے فضائی سفر نہیں کرسکیں گے

  • منگل 24 / اگست / 2021
  • 4130

 این سی او سی کے سربراہ  اسد عمر نے  کہا ہے کہ  مکمل  ویکسین نہ لگوانے والے لوگ 30 ستمبر کے بعد فضائی سفر نہیں کرسکیں گے۔ ویکسین  نہ کروانے والے لوگ پاکستان بھی نہیں آسکیں گے۔

ایک پریس کانفرنس میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ 15 ستمبر کے بعد موٹرویز پر سفر کے لیے ویکسین کی  کم ازکم ایک ڈوز لازمی درکار ہوگی۔ جب کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاوسز میں بھی 30 اگست سے 30 ستمبر کی پابندیاں لاگو ہوں گی۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں 89 فیصد اساتذہ اور عملے کی ویکسینیشن ہوچکی ہے تاہم 31 اگست کے بعد اسکولوں میں آنے والے بچوں کے ٹرانسپورٹ عملے کیلئے ویکسینیٹڈ ہونا لازم ہے۔ اس کے علاوہ 17 سال یا اس سے اوپر عمر کے طلبہ 15 ستمبر تک ویکیسن لازمی لگوائیں۔