دنیا عمران خان کو پیر و مرشد مان لے: صدر عارف علوی

  • سوموار 13 / ستمبر / 2021
  • 4490

صدر مملکت نے عارف علوی نے  کہا ہے کہہ بھارت،  پاک چین تعلقات میں دراڑپیداکرنےکی کوشش میں ناکام ہوگا۔  انہوں نے نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی۔ 

وزیراعظم عمران خان ، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ایوان میں موجود تھے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب شروع  کیا تو اپوزیشن کی جانب سے  احتجاج کیا گیا۔ اراکین اسمبلی اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور انہوں نے حکومتی کارکردگی کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے میڈیا کو آزاد کرو اور معاشی قتل بند کرو کے نعرے  بھی لگائے۔ اپوزیشن احتجاج کرنے کے بعد اجلاس سے واک آؤٹ کرگئی۔

صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ شورمچانےکی بجائےحقیقت تسلیم کرنی پڑےگی ۔ صبرکریں اورسنیں،عوام کوبات سمجھ آگئی ہےیہاں بھی سمجھنی چاہیے۔  حکومتی کارکردگی اورکامیابی کوشورشرابےسےنہیں روکاجاسکتا۔ گزشتہ 3 سالوں میں ملک وقوم میں بہت مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، پاکستان درست سمت کی جانب اور معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے

عارف علوی نے کہا کہ کوروناکےباعث دنیابھرکی معیشتیں متاثرہوئیں لیکن بہترحکومتی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت مستحکم رہی، تعمیراتی شعبےمیں ترقی کاسہراوزیراعظم کےسرہے، حکومت نےتعمیراتی شعبےکو36ارب روپےکی سبسڈی دی، غیرملکی سرمایہ کاروں کےاعتمادمیں60فیصداضافہ ہواہے۔ کرپشن کےناسوراورماضی کی غلط ترجیحات کی وجہ سےہم ترقی سےمحروم رہے۔ ہم نےماضی میں ٹیلنٹ کی قدرنہیں کی، ہم نےلوٹ مارسےتوجہ ہٹاکرانسانیت پرفوکس کیاہے۔  3 سال میں پاکستان نےاندرونی وبیرونی محاذپرکامیابیاں حاصل کیں، ملک میں قرض کی سہولت تو بہت زیادہ ہے لیکن جہالت کی وجہ سے قرض لینے کی تعدادکم ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بڑی تبدیلی آئی،۔عمران خان کا شروع سے موقف رہا ہے کہ جنگ کی بجائے مذاکرات سے مسئلہ حل کیا جائے۔ افغانستان کی نئی حکومت اپنے عوام کو متحد کرے ، فتح مکہ پر نبیؐ کی تعلیمات کے مطابق معافی کی پالیسی اپنائے، افغان سرزمین سے پڑوسی ممالک کو خطرہ نہ ہو، طالبان رہنماؤں کے بیانات حوصلہ افزا ہیں۔ دنیا افغان عوام کو بے یارو مددگار نہ چھوڑے بلکہ ان کی تعمیر و ترقی میں مدد کرے۔ دنیا تسلیم کرے کہ افغانستان کے متعلق عمران خان اور پاکستان کا مشورہ درست ثابت ہوا، دنیا کو دیگر معاملات میں بھی عمران خان کی شاگردی و مریدی اختیار کرنی چاہیے۔ انہوں نے کتنا بڑا مشورہ دیا لیکن دنیا کو کھربوں ڈالر خرچ کرنے اور لاکھوں افراد کی جانیں جانے کے بعد یہ بات سمجھ میں آئی۔

صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ چین نےپاکستان کی ترقی میں اہم کرداراداکیاہے، چین کےساتھ دوطرفہ تعلقات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں، سی پیک گیم چینجرمنصوبہ ہےاس سےخطےمیں ترقی ہوگی۔ بھارت پاک چین تعلقات میں دراڑپیداکرنےکی ناکام کوشش کرتارہتاہے۔  بھارت میں ایٹمی مواد کی کھلم کھلافروخت باعث تشویش ہے ۔

 بھارت کئی دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ فیک نیوزکےذریعےدنیاکوگمراہ کیاگیا، اللہ تعالیٰ بھی قرآن میں فرماتاہےکہ پہلےتحقیق کروپھربات کوآگےپھیلاؤ، جھوٹی خبروں کا سدباب ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کو متنازع نہ بنایا جائے۔ ای وی ایم میں پرانے بیلٹ کا نظام بھی شامل ہے، انتخابات میں شفافیت جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہے۔پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے باعث پارلیمنٹ کی پریس گیلری اور پریس لاؤنج میں میڈیا کا داخلہ بند کردیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے کارڈ رکھنے والے صحافیوں کو کیفے ٹیریا تک محدود رکھا گیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر جاتا ہے، پاکستان ایک نئی سمت پر گامزن ہے۔حکومت کی اچھی پالیسیوں کی بدولت معاشی کارکردگی دیگرممالک کے مقابلے میں بہتر رہی۔

صدر کے خطاب کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔