افغانستان میں نئے آئینی ڈھانچے کا اعلان

  • ہفتہ 18 / ستمبر / 2021
  • 8420

افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے نیا آئینی اساسی ڈھانچہ تشکیل دے دیا ہے۔ یہ اساسی و قانونی ڈھانچہ 40 نکات پر مشتمل ہے۔

نئے افغان آئینی ڈھانچے کے مطابق افغانستان میں سرکاری زبانیں پشتو اور دری ہوں گی، ملک کا سرکاری مذہب اسلام ہے۔ دیگر مذاہب کے پیرو کار اسلامی شریعت کے احکامات کے تحت اپنے مذہبی عقائد انجام دینے میں آزاد ہیں۔

نئے افغان آئین مطابق ملک کی خارجہ پالیسی کا محور اسلامی شریعت پر ہو گا۔ افغانستان کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق اور انصاف یکساں طور پر حاصل ہو گا۔ تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ حل طلب معاملات پر امن طریقے سے حل ہوں گے۔

نئے افغان آئینی ڈھانچے کے مطابق افغانستان کا کوئی بھی حصہ بیرونی حکومتوں کے تابع نہیں ہو گا۔ تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ حل طلب مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے۔