وزیراعظم کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے لانے سے حکومت کا انکار

  • سوموار 20 / ستمبر / 2021
  • 3360

وفاقی حکومت نےعمران خان کو بطوروزیراعظم ملنے والے تحائف کو’کلاسیفائیڈ’ (خفیہ)  معاملہ قرار دیا ہے۔ 

کابینہ ڈویژن نے کہا کہ سربراہان مملکت کےدرمیان تحائف کا تبادلہ بین الریاستی تعلقات کاعکاس ہوتاہے۔ ایسے تحائف کی تفصیل   بتانے سے میڈیا  میں دہائی ہوگی  اورغیرضروری خبریں پھیلیں گی۔ بے بنیادخبریں پھیلنے سے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں جس سےملکی وقارمجروح ہوگا۔

واضح رہے کہ ایک شہری ابرار خالد نے  اس سللسہ میں حکومت سے استفسار کیا تھا۔ اب کابینہ ڈویژن کی طرف سے معلومات فراہم کر نے سے انکار  کے بعد یہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان صدیقی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور شہری ابرارخالد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔