کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر مختلف پابندیاں لگیں گی: وزیر داخلہ
- ہفتہ 25 / ستمبر / 2021
- 4930
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز نہ لگوانے والوں کےلیے 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگائی جائیں گی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کورونا وبا سے متعلق قوم کے نام پیغام میں کہا کہ این سی او سی نے کورونا کے خلاف زبردست کام کیا ہے جسے دنیا تسلیم کرتی ہے۔ شیخ رشید نے قوم سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر تک دوسری ڈوز بھی لگوا لیں کیونکہ 30 ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگ رہی ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30 ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے۔ اپنے لیے اور اپنے ملک کیلیے ویکسین لگوائیں، 30 ستمبر سے پہلے پہلے ویکسین کی دونوں ڈوز مکمل کر کے اپنے خاندان اور اولاد کو بچائیں اور ملک کی خدمت کریں۔