امن کا نوبل انعام فلپائین اور روس کے دو صحافیوں کو دیا گیا
- جمعہ 08 / اکتوبر / 2021
- 5900
رواں برس کے لیے امن کا نوبل انعام مشترکہ طور پر دو صحافیوں کے دیا گیا ہے۔ ناروے کی نوبل کمیٹی نے فلپائن کی خاتون صحافی ماریا ریسا اور روسی صحافی دمیتری مراتو کو سال رواں کا امن انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
نوبل کمیٹی کی چئیرپرسن بیرت رائس آندرسن نے سال رواں کے امن انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہ اکہ یہ انعام آزادیٴ اظہار کے تحفظ کے لیے کوششوں پردیا گیا ہے۔ ان دونوں صحافیوں نے مشکل حالات میں آمرانہ حکومتوں کے سامنے ڈٹے رہنے اور حق پرستی کی مثال قائم کرکے جمہوریت کی بنیادی ضرورت پوری کرنے کے لئے کام کیا ہے۔
نوبل کمیٹی کی چئیر پرسن کا کہنا تھا کہ نوبل انعام جیتنے والے دونوں صحافی ان تمام صحافیوں کی نمائندگی کر تے ہیں جو مشکل حالات میں جمہوریت اور میڈیا کی آزادی کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔ ان دونوں کو 10 دسمبر کو اوسلو مین نوبل امن انعام دیاجائے گا۔
واضح رہے کہ 1895 میں سویڈن کے الفریڈ نوبل نے اس انعام کا اجرا کیا تھا۔ یہ انعام ہر سال ان کی برسی کے موقع پر تقسیم کیا جاتا ہے۔